انڈونیشیا میں مشتعل افراد نے ایک شخص کی ہلاکت کیبعد بدلے میں تین سو مگرمچھ مار دیے۔

انڈونیشیا میں مشتعل افراد نے ایک شخص کی ہلاکت کیبعد بدلے میں تین سو مگرمچھ مار دیے۔

انڈونیشیا میں مشتعل افراد نے ایک شخص کی ہلاکت کیبعد بدلے میں تین سو مگرمچھ ... 18 جولائی 2018 (12:31) 12:31 PM, July 18, 2018

انڈونیشیا میں ایک مقامی شخص کی ایک مگرمچھ کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد علاقے کے رہائشی مشتعل افراد کے ایک ہجوم نے مگرمچھوں کے خلاف ’انتقامی کارروائی‘ کرتے ہوئے قریب تین سو مگرمچھ مار دیے۔

انڈونیشیا کے پاپوا نامی صوبے میں گذشتہ روز ایک پینتالیس سالہ شخص مگرمچھوں کے ایک فارم کے قریب گھاس کاٹتے ہوئے اس فارم کے احاطے میں جا گرا تھا۔ وہاں موجود مگرمچھ اس پر حملہ آور ہوئے اور سوگیٹو نامی یہ مقامی باشندہ ہلاک ہو گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے "اے ایف پی" کے مطابق اس شخص کی تدفین کے موقع جمع ہونے والے اس کے رشتہ دار اور دیگر افراد مقامی آبادی کے قریب بنائے گئے مگرمچھوں کے اس فارم کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کے پولیس اسٹیشن کی جانب روانہ ہو گئے۔حکام کے مطابق فارم کے مالک نے مظاہرین سے وعدہ کیا کہ ہلاک ہونے والے شخص کے لواحقین کو ہرجانے کی رقم ادا کی جائے گی۔ تاہم سوگیٹو کے رشتہ داروں نے ہرجانے کی رقم قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اس کے بعد خنجروں اور کلہاڑیوں سے مسلح ہو کر اس فارم کی جانب بڑھنا شروع کر دیا۔پولیس کے مطابق اس فارم ہاؤس پر حملہ آور ہونے والے افراد کی تعداد سیکڑوں میں تھی، جنہیں پولیس کی نفری کم ہونے کے باعث روکا نہ جا سکا۔ مشتعل ہجوم کے حملے میں 292 مگرمچھوں کو ہلاک کر دیا گیا جن میں چار چار انچ طویل نومولود بچوں سے لے کر دو دو میٹر لمبے مگرمچھ بھی شامل تھے،صوبے پاپوا کے سورونگ نامی ضلع میں مقامی پولیس کے سربراہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ انڈونیشیا میں مگرمچھوں کے شکار پر پابندی عائد ہے، اس لیے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں