گوگل کے کارکنوں کا چین کے لیے سینسر شدہ سرچ انجن بنانے پر احتجاج

گوگل کے کارکنوں کا چین کے لیے سینسر شدہ سرچ انجن بنانے پر احتجاج

گوگل کے کارکنوں کا چین کے لیے سینسر شدہ سرچ انجن بنانے پر احتجاج 18 اگست 2018 (20:26) 8:26 PM, August 18, 2018

گوگل کے ایک ہزار سے زیادہ کارکنوں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں کمپنی کے ایک خفیہ منصوبے کے تحت چین کی سینسر شپ پالیسی سے مطابقت رکھنے والے سرچ انجن کی تیاری کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کارکنوں کو اس بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں جب کہ انہیں کام کے متعلق فیصلوں سے اخلاقی طور پر آگاہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے یہ شکایت بھی کی کہ زیادہ تر کارکنوں کو میڈیا کے ذریعے ہی پراجیکٹس اور ان کے کوڈکے بارے پتا چلتاہے۔یہ خط سب سے پہلے جمعرات کو نیویارک ٹائمز میں شائع ہوا۔ بعد ازاں ایک کارکن نے ایسوسی ایٹ پریس کو اس کی تصدیق کی۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گوگل کے سی ای اور سندر پیچائی نے کارکنوں کو بتایا کہ ان کی کمپنی شفافیت کے لیے پر عزم ہے اور چین میں گوگل کو دوبارہ لانچ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں