جلدبازی کا نقصان :پڑھئے ایک بادشاہ کا قصہ جس نے جلدبازی میں اپنا وفادار عقاب کھو دیا

جلدبازی کا نقصان :پڑھئے ایک بادشاہ کا قصہ جس نے جلدبازی میں اپنا وفادار عقاب کھو دیا

جلدبازی کا نقصان :پڑھئے ایک بادشاہ کا قصہ جس نے جلدبازی میں اپنا وفادار عقاب ... 17 مئی 2018 (14:44) 2:44 PM, May 17, 2018

ایک بادشاہ اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ شکار کھیلنے گیا- ایک ہرن کا پیچھا کرتے کرتے بہت دور نکل گیا -ہرن جھاڑیوں میں غائب ہو گیا اور بادشاہ جنگل میں تنہا رہ گیا - ہرن کے تعاقب کی کشمکش میں بادشاہ کا گھوڑ ا جھاڑیوں میں الجھ کر زخمی ہو گیا اور آگے چلنے کی سکت نہ پاتے ہوئے زمین پر بیٹھ گیا -بادشاہ نے گھوڑے کو وہیں چھوڑا اور آگے چل پڑا شدید گرمی میں پیاس کی شدت نے بادشاہ کو نڈھال کر دیا -بادشاہ نے پانی کو تلاش کرنے کے لیے اپنے پالتو عقاب کو ہوا میں اڑایا کچھ دیر بعد عقاب ناکام واپس آیا -چلتے چلتے بادشاہ ایک پہاڑ کے دامن میں پہنچ گیا - یہ دیکھ کر بادشاہ کی خوشی کی انتہا نہ رہی کہ پہاڑ سے پانی قطرہ قطرہ گر رہا ہے - بادشاہ نے فوراً اپنا ایک مشکیزہ پانی کے نیچے بھرنے کے لیے رکھ دیا ایک طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد بالآخر وہ مشکیزہ بھر گیا -بادشاہ نے بے تابی سے جیسے ہی پانی سے بھرا مشکیزہ پینے کے لیے منہ لگایا ,عقاب نے پنجہ مار کر اچانک مشکیزہ گرا دیا اور سارا پانی گر گیا -بادشاہ کے غصے کی انتہا رہی مگر اپنے قیمتی اور پالتو عقاب کا خیال رکھتے ہوئے درگزر کر گیا اور دل پر پتھر رکھتے ہوئے بادشاہ نے ایک بار پھر مشکیزہ بھرنے کے لیے رکھ دیا -اور مشکیزہ ایک بار پھر بھر گیا

بادشاہ بے تابی سے آگے بڑھا اور مشکیزہ اٹھایا اور منہ کی طرف لایا مگر یہ دیکھ کر بادشاہ کے غصے کی انتہا نہ رہی کہ عقاب نے پنجہ مار پھر گرا دیا -بادشاہ نے فوراً ترکش نکالا اور تیر مار کر عقاب کو ہلاک کر دیا اور مشکیزہ ایک بار پھر بھرنے کے لیے رکھ دیا اور یہ دیکھنے کےلیے پہاڑی پر چڑھا کہ آخر یہ پانی آ کہاں سے رہا ہے -جیسے ہی بادشاہ نے پہاڑی کی چوٹی پر قدم رکھا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا اور اس کے رنج الم کی کوئی انتہا نہ رہی کہ پہاڑ کی چوٹی پر ایک اڏدھا مرا پڑا ہوا ہے اور سورج کی گرمی سے اس کی چربی قطرہ قطرہ پگھل کر نیچے گر رہی تھی