آسٹریلین کرکٹر کیمرون بین کرافٹ کی کس غلطی کی وجہ سے انکی چوری پکڑی گئی؟بال ٹیمپرنگ کیس کی اب تک کی سب سے اہم معلومات منظر عام پر

آسٹریلین کرکٹر کیمرون بین کرافٹ کی کس غلطی کی وجہ سے انکی چوری پکڑی گئی؟بال ٹیمپرنگ کیس کی اب تک کی سب سے اہم معلومات منظر عام پر

آسٹریلین کرکٹر کیمرون بین کرافٹ کی کس غلطی کی وجہ سے انکی چوری پکڑی ... 17 مئی 2018 (14:36) 2:36 PM, May 17, 2018

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمز سدر لینڈ نے بال ٹیمپرنگ میں ملوث کپتان سٹیواسمتھ ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور اوپنر بین کرافٹ کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹم پین کو ساﺅتھ افریقہ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے لئے کپتان بنایا گیا ہے

آسٹریلیا کے کرکٹر کیمرون بین کرافٹ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے کیمروں کی نظروں سے بچ سکتے تھے اگر وہ ٹیمپرنگ کے لیے استعمال کی جانے والی ٹیپ کو ٹراؤزر کے اندر نہ ڈالتے

میچ کو براڈ کاسٹ کرنے والے چینل سپر اسپورٹس پروڈکشن کے سربراہ ایلن نائیکر وہ شخص ہیں جنہوں نے کرکٹ کی تاریخ کا یہ بڑا اسکینڈل سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا

انہوں نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شروع میں دیکھا تھا کہ کیمرون بین کرافٹ کے ہاتھ میں کچھ ہے اور اسے انہوں نے بعد میں جیب میں رکھا لیکن ہمیں یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ کیا چیز ہے لیکن جب بین کرافٹ نے گھبرا کر اسے اپنے تراؤزر میں چھپانے کی کوشش کی تو اس وقت ہمیں پیلے رنگ کی ٹیپ دکھائی دی

جب اسٹیڈیم میں نصب ٹی وی اسکرین پر کیمرون بین کرافٹ کی جیب میں کسی چیز کی موجودگی کی فوٹیج نشر کی گئی تو امپائروں نے انہیں بلایا اور اس بارے میں پوچھ گچھ کی تو بین کرافٹ نے جیب سے ایک کپڑا نکال کر دکھادیا جو دھوپ کی عینک صاف کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے

اس پر امپائر مطمئن بھی ہوگئے تو لیکن بعد میں جب آسٹریلوی کرکٹر نے وہ پیلی ٹیپ جیب سے نکال کر ٹراؤزر میں چھپانے کی کوشش کی تو پروڈکشن ٹیم کو ان پر شک ہوا اور انہوں نے زوم کرکے یہ منظر اسکرین پر دکھادیا

بین کرافٹ کو جب امپائر نے بلایا تو ان کی جیب میں وہ پیلی چیز موجود تھی تاہم انہوں نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری جیب سے کپڑا نکال کر دکھا کر امپائروں کو مطمئن کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ بعد میں پیلی چیز کو چھپا دیا جائے

نائیکر نے کہا کہ ہمارے کیمرا مین نے بڑی ہوشیاری سے ڈریسنگ روم میں بیٹھے کوچنگ اسٹاف کو فوکس کیا اور وہاں کوچ ڈیرن لیمن واکی ٹاکی پر گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی ہیڈزکوم سے بات کرتے نظر آئے اور وہ بھاگتے ہوئے بین کرافٹ کے پاس گئے اور اس سے بات کی ، اس کے بعد وہ گھبرا گئے

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم صرف کیمروں کے ذریعے آسٹریلوی کرکٹرز کا پیچھا کررہے تھے اگر کوئی جنوبی افریقی کرکٹرز بھی اس طرح کی بال ٹیمپرنگ کرتے نظر آتا تو ہم اس کی فوٹیج بھی اسی طرح نشر کرتے

تفصیلات کے مطابق بال ٹیمپر نگ سکینڈل سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقہ پہنچنے والے جیمز سدر لینڈ نے واقعے میں ملوث تینوں کھلاڑیوں کو سیریز ادھوری چھوڑ کر ملک لوٹنے کی ہدایت کردی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای اوکا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بال ٹیمپرنگ معاملے میں ملوث تینوں کھلاڑیوں کو سزائیں بھی سنائی جائیں گی۔

جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف دورے میں ٹیم کی قیادت ٹم پین کریں گے ،سمتھ ، وارنر اور بینکرافٹ کی واپسی کے بعد میکس ویل،برنر او ر رونیشا کو آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے واقعے کی پیشگی معلومات صرف سٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ کو تھیں،کوچ سمیت کوئی بھی اس بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا لہٰذا ڈیرین لیہمین ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے

متعلقہ خبریں