بوم بوم آفریدی کا شاہین شاہ کے حق میں ٹویٹ

بوم بوم آفریدی کا شاہین شاہ کے حق میں ٹویٹ

بوم بوم آفریدی کا شاہین شاہ کے حق میں ٹویٹ 17 مئی 2018 (14:32) 2:32 PM, May 17, 2018

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے شاہین شاہ نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے صرف چار رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔ملتان سلطانز کی ٹیم بڑے ہدف کی جانب گامزن تھی تاہم شاہین آفریدی نے بہترین اسپیل کرتے ہوئے صرف چار رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کر کے ملتان کی بڑے اسکور کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں شاہین آفریدی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور چیمپیئن تیار تیار ہو رہا ہے۔ بالآخر لاہور کی ٹیم کو کچھ خوشیاں نصیب ہوئیں اور میں ان کیلئے بہت خوش ہوں

 

متعلقہ خبریں