بال ٹیمپرنگ میں ملوث سٹیواسمتھ ، ڈیوڈ وارنر اور اوپنر بین کرافٹ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا گیا

بال ٹیمپرنگ میں ملوث سٹیواسمتھ ، ڈیوڈ وارنر اور اوپنر بین کرافٹ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا گیا

بال ٹیمپرنگ میں ملوث سٹیواسمتھ ، ڈیوڈ وارنر اور اوپنر بین کرافٹ کیخلاف بڑا ... 17 مئی 2018 (14:30) 2:30 PM, May 17, 2018

کیپ ٹاﺅن (ویب ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمز سدر لینڈ نے بال ٹیمپرنگ میں ملوث کپتان سٹیواسمتھ ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور اوپنر بین کرافٹ کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹم پین کو ساﺅتھ افریقہ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے لئے کپتان بنایا گیا ہے

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بال ٹیمپرنگ ثابت ہونے پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ پر میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ اور ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی عائد کردی گئی جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ اور تین پوائئنٹس میں بھی کمی کردی گئی ہے

جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف دورے میں ٹیم کی قیادت ٹم پین کریں گے ،سمتھ ، وارنر اور بینکرافٹ کی واپسی کے بعد میکس ویل،برنر او ر رونیشا کو آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

کرکٹر آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ کو معطل کردیا گیا ہے اور تینوں کھلاڑی جنوبی افریقہ میں جاری ٹیسٹ سیریز چھوڑ کر آسٹریلیا واپس پہنچ گئے ہیں اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ان کی سزا کا اعلان متوقع ہے

سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے واقعے کی پیشگی معلومات صرف سٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ کو تھیں،کوچ سمیت کوئی بھی اس بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا لہٰذا ڈیرین لیہمین ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے

متعلقہ خبریں