جب میں روضہ رسولؐ کی جالی مبارک کو چومنے لگا تو اہلکار نے مجھے پیچھے دھکیل دیا ،پھر ایسا معجزہ ہوا کہ میں روضہ رسولؐ کے اند ر پہنچ گیا؟؟

جب میں روضہ رسولؐ کی جالی مبارک کو چومنے لگا تو اہلکار نے مجھے پیچھے دھکیل دیا ،پھر ایسا معجزہ ہوا کہ میں روضہ رسولؐ کے اند ر پہنچ گیا؟؟

جب میں روضہ رسولؐ کی جالی مبارک کو چومنے لگا تو اہلکار نے مجھے پیچھے دھکیل ... 17 مئی 2018 (03:56) 3:56 AM, May 17, 2018

لاہور (نیوز ڈیسک ) گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ کھوٹے سکے مدینے میں چلتے ہیں ، اس کی بڑی مثال میری اپنی ذات ہے ،ایک مرتبہ میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب گیا اور جب میں نے مدینہ میں روزہ رسول کی جالیوں کے پاس جا کر انہیں چومنا چاہاتو وہاں موجود شرطوں نے مجھے بازئوں سے زبردستی پیچھے کی جانب سے دھکیل دیا۔۔۔۔اور پھر خدا کی ذات نے وہ معجزہ بھی دکھایا جب میں پاکستان

واپس پہنچا تو چند روز بعد چوہدری شجاعت ایک ماہ کے لئے وزیراعظم بن گئے اور میں ان کو مبارکباد دینے کے لئے ان کے پاس پہنچا تو وہ عمرے پر جانے کی باتیں کررہے تھے تو میں نے بھی ان سے کہاکہ میں بھی آپ کے ساتھ چلوں گا اور پھر میں وزیراعظم کے وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت کے لئے گیااور مدینہ شریف میں روزہ رسول پر حاضری ہوئی تو ہمارے لئے روزے کے دروازے کھول دئیے گئے تھے اور میں روزہ رسول کے اندر تھا اور وہاں میری کیفیت ایسی تھی کہ میں بیان نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے ایک معجزہ ہی تھا کہ ایک وقت میں مجھے جالیوں کو ہاتھ نہیں لگانے دیا گیا اور دوسری مرتبہ میں وزیراعظم کے ہمراہ احترام سے روزہ کی زیارت کی اور وہاں پر موجود برتنوں کو بوسہ دیا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا جس کو میںکبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا ۔

متعلقہ خبریں