بھارتی اداکار عرفان خان نہایت بری بیماری میں گرفتار

بھارتی اداکار عرفان خان نہایت بری بیماری میں گرفتار

بھارتی اداکار عرفان خان نہایت بری بیماری میں گرفتار 17 مئی 2018 (03:50) 3:50 AM, May 17, 2018

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان کو دماغ کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔ اداکار نے چند دن پہلے اپنی موذی بیماری کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔ عرفان خان نے 2 روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کبھی کبھی آپ کے دن کا آغاز ایسے انوکھے واقعات کے ساتھ ہوتا ہے جو آپ کو زندگی کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔ گزشتہ 15 دن سے میرے اوپر یہی کیفیت طاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نایاب کہانیوں کی تلاش مجھے اچھوتی بیماری کی طرف لے جائے گی اس بات کا بالکل علم نہیں تھا تاہم اب جب مرض لاحق ہونے کی تصدیق ہوچکی تب بھی میں نے شکست تسلیم نہیں کی۔ عرفان خان نے بتایا تھا کہ انہوں نے مرض کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کروائے ہیں جن کے رزلٹس کا انہیں انتظار ہے۔ ٹیسٹ کے مطابق ان کو دماغ کے سرطان کی تصدیق ہوچکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے سرطان کی نوعیت شدید ہے اور ڈاکٹرز ان کی نیڈل بائیوپسی کرنا چاہتے ہیں تاکہ مرض کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ سامنے آنے کے بعد اب فوری طور پر ان کی سرجری ہونی چاہیئے تاہم عرفان اس کے حق میں نہیں۔ وہ کیمیو اور ریڈیو تھراپی کروانا چاہتے ہیں تاہم حتمی فیصلہ بائیوپسی کی رپورٹ آنے کے بعد ہوگا

متعلقہ خبریں