واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا- ایسا فیچرجس سے صارفین کی پرائیو یسی مزید محفوظ ہو جائے گی

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا- ایسا فیچرجس سے صارفین کی پرائیو یسی مزید محفوظ ہو جائے گی

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا- ایسا فیچرجس سے صارفین کی پرائیو یسی ... 17 مئی 2018 (01:56) 1:56 AM, May 17, 2018

واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سےصارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئےروز نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد بہتر سروس مہیا کرنا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ سال صارفین کے لیے نئی خصوصیت متعارف کروائی گئی تھی جس کے تحت صارف غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو 7 منٹ کے اندر سب کے پاس سے ڈیلیٹ کرسکتا تھا تاہم اب اس کا دورانیہ ایک گھنٹے سے زائد کا کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نیا فیچر فی الحال آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت اب بیٹا ورژن استعمال کرنے والے تمام صارفین 68 منٹ اور 16 سیکنڈ بعد بھی اپنا بھیجا جانے والا پیغام حذف کرسکیں گے۔اس سے پہلے ماہرین نے واٹس ایپ کے پیغام ڈیلیٹ کرنے والے فیچر کے بارے میں انکشاف کیا تھا کہ کمپنی کا دعویٰ بالکل غلط ہے کیونکہ صارفین حذف کیےجانے والے پیغام کو باآسانی پڑھ سکتے ہیں

متعلقہ خبریں