ایسی جلد تیار جس سے آپ اپنی صحت کا احوال معلوم کر سکتے ہیں؟جانیۓ کیسے

ایسی جلد تیار جس سے آپ اپنی صحت کا احوال معلوم کر سکتے ہیں؟جانیۓ کیسے

ایسی جلد تیار جس سے آپ اپنی صحت کا احوال معلوم کر سکتے ہیں؟جانیۓ کیسے 17 مئی 2018 (01:47) 1:47 AM, May 17, 2018

ٹوکیو( ویب ڈیسک) جاپانی یونیورسٹی کے ماہرین نے الیکٹرانک جلد تیار کی ہے جو کسی شخص کی جسمانی صحت کی تفصیلات کو اسی کی جلد پر ظاہر کرسکتی ہے۔ جبکہ دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر جیسی دیگر تفصیلات بھی اس کے ذریعے دیکھی جاسکتی ہیں ۔ اس جلد کی تیاری میں باریک نینو جھلی، لچک دار الیکٹروڈ اور بہت چھوٹی چھوٹی ایل ای ڈیز استعمال کی جاسکتی ہیں جو روشن ہوکر جسم کے اوپر ہی اس کی کیفیت ظاہر کرتی ہیں ۔ علاوہ ازیں ساری معلومات کو سمارٹ فون یا کسی کلاؤڈ پر بھی بھیجا جاسکتا ہے ۔2021 تک اسے بازار میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے اس کی لاگت کم کرنے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں ۔دوسری جانب ہلکا ہونے کی وجہ سے کمزور اور بوڑھے مریض بھی اسے آسانی سے پہن سکتے ہیں ۔ </a>

متعلقہ خبریں