اتنا مہنگا فون نمبرز فروخت کہ آپ یعقین نہیں کریں گے؟ جا نیۓ کہ نمبرز کی یمت کیا تھی

اتنا مہنگا فون نمبرز فروخت کہ آپ یعقین نہیں کریں گے؟ جا نیۓ کہ نمبرز کی یمت کیا تھی

اتنا مہنگا فون نمبرز فروخت کہ آپ یعقین نہیں کریں گے؟ جا نیۓ کہ نمبرز کی یمت ... 17 مئی 2018 (01:43) 1:43 AM, May 17, 2018

عمان(ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان کی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کی جانب سے 83 لاکھ 90 ہزار درہم کے 10 ڈائمنڈ نمبرز اور گولڈن نمبرز نیلام کے لیے پیش کیے گئے تھےجس میں سے صرف ایک گولڈن نمبر ’71111111‘ 18 لاکھ 65 ہزار 600 درہم میں فروخت ہوا جس کی مالیت پاکستانی رقم میں 5 کروڑ 61 لاکھ 31 ہزار 347 روپے بنتی ہے اومان میں ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے نیلام کیا گیا گولڈن نمبر 5 کروڑ 61 لاکھ روپے میں فروخت ہونے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی عمان ٹیل کمپنی کے جنرل منیجر انجینئر احمد بن سعید ال ریامی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( ٹی آر اے) کے تعاون سے پہلی بار آن لائن نیلامی منعقد کروائی جس میں 222 اُمیدواروں نے حصہ لیا جب کہ نیلامی میں صرف 10 مختلف گولڈ اور ڈائمنڈ نمبرز رکھے گئے تھے۔

احمد بن سعید ال ریامی نے بتایا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد عمان کے فلاحی ادارے کو دیا جائے گا اور باقی رقم کمپنی اور ٹی آر اے میں تقسیم کی جائے گی۔ فلاحی ادارے کو رقم دینے کا مقصد سماجی بہتری کے لیے مختلف اداروں اور سول سوسائٹی کی مدد کرنا ہے اور ہم اس بہترین اقدام پر ٹی آر اے کو مبارک باد دیتے ہیں جنہوں نے سلطنت کی پہلی منفرد نیلامی میں ہمارا ساتھ دیا۔

متعلقہ خبریں