سوزوکی نے گاڑیاں مہنگی کر دیں

سوزوکی نے گاڑیاں مہنگی کر دیں

سوزوکی نے گاڑیاں مہنگی کر دیں 17 مئی 2018 (01:26) 1:26 AM, May 17, 2018

کار ساز کمپنی پاک سوزوکی نے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمت میں اچانک 34 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی مہران کی قیمت 10 ہزار روپے اضافے سے 7 لاکھ 42 ہزار روپے، سوزوکی بولان کی قیمت 10 ہزار روپے اضافے کے بعد 7 لاکھ 64 ہزار، جبکہ سوزوکی ویگا نار کی قیمت 20 ہزار اضافے سے 11 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سوزوکی گاڑی کی قیمت 34 ہزار اضافے سے 7 لاکھ 6 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے گاڑی خریدنے کے خواہش مند متوسط طبقے کے افراد متاثر ہوں گے

متعلقہ خبریں