منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا - بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورا نیہ میں اضافے کا خدشہ - ارسا نے ہنگامی میٹنگ بلوا لی

منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا - بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورا نیہ میں اضافے کا خدشہ - ارسا نے ہنگامی میٹنگ بلوا لی

منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا - بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورا نیہ میں ... 17 مئی 2018 (01:18) 1:18 AM, May 17, 2018

اسلام آباد (ویب ڈیسک)منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈلیو ل پر پہنچنے سے 970 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورا نیہ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا,ارسا نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اور شہریوں کو بھی خبردار کر دیا ہے۔ارسا نے کسی بھی غیر معمولی حالات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے فوری طور پر چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ جمعرات کو تین بجے منگلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا تھا جس پر انڈس واٹر سسٹم اتھارٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کیاتھا۔اجلاس میں کثرت رائے سے چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے - سندھ نے اس فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے-

متعلقہ خبریں