امریکہ کی پہلی باحجاب خاتون اینکر کی دلچسپ کہانی

امریکہ کی پہلی باحجاب خاتون اینکر کی دلچسپ کہانی

امریکہ کی پہلی باحجاب خاتون اینکر کی دلچسپ کہانی 17 مئی 2018 (01:07) 1:07 AM, May 17, 2018

نیو یارک (ویب ڈیسک) امریکی ریاست الینوائے سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون طاہرہ رحمٰن امریکا کی پہلی باحجاب نیوز اینکر بن گئیں۔طاہرہ رحمٰن 2 برس قبل امریکا کے ایک نیوز چینل سی بی ایس سے منسلک ہوئیں جہاں وہ کیمرے کے پیچھے نیوز پروڈیوسر کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ بعد ازاں ان کی بہترین کارکردگی کی بناء پر چینل کے مالکان نے ان کی پروموشن کرتے ہوئے انہیں ٹی وی پر حجاب میں براہ راست خبرنامہ پڑھنے کی پیشکش کی ۔ طاہرہ رحمٰن کا کہنا ہے کہ انہیں پیشہ ورانہ زندگی کے دوران کئی لوگوں نے حجاب نہ پہننے کا مشورہ دیا جو لوگوں کے مطابق ان کی ترقی میں رکاوٹ بن سکتا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔27 سالہ طاہرہ رحمٰن نے لویولا یونیورسٹی آف شکاگو سے صحافت کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔ طاہرہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا جہاں وہ نیوز پڑھا کرتی تھیں جس کے بعد انہوں نے ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا۔

متعلقہ خبریں