ایشیا کے ٹائگر چین کے رعب میں آیا بھارت خود کو بچانے کی کوششیں کرنے لگا

ایشیا کے ٹائگر چین کے رعب میں آیا بھارت خود کو بچانے کی کوششیں کرنے لگا

ایشیا کے ٹائگر چین کے رعب میں آیا بھارت خود کو بچانے کی کوششیں کرنے لگا 17 مئی 2018 (01:01) 1:01 AM, May 17, 2018

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین کی روز بروز بڑھتی طاقت اور پاکستان کے ساتھ دوستی ھمیشہ بھارت کی آنکھوں میں کھٹکتی رہتی ہے جسکی وجہ سے چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کےسبب بھارت بحرہند کے جزیرے پر ایک خوفناک فوجی اڈا بنانے جارہا ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق بیجنگ اور نئی دہلی کے درمیان مالدیپ کے معاملے پر صورتحال مزید کشیدہ ہوئے جارہی ہے دونوں حریف مالدیپ پر اپنا اثرورسوخ قائم کرنا چاہتے ہیں۔شمالی مدغاسکرکے جزیرہ سیشلز میں بھارت اپنے دشمن چین کی بحر ہند میں بڑھتی ہوئی طاقت کو کم کرنے کے لیے نئی بحری تنصیبا ت لگا رہا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افریقی ساحل سے دور سیشلز کےبحری اڈے میں فوجی اور بحری تنصیبات سمیت ایئر بیس بنانے کا بھی پلان تیار کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ جزیرہ سیشلز سے معاہدے میں ہر فضائی اڈے کے ساتھ ری فلنگ کی سہولت بھی رکھی جائے گی

متعلقہ خبریں