مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،بڑی تعداد میں نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،بڑی تعداد میں نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،بڑی تعداد میں نوجوان شہید 17 مئی 2018 (00:50) 12:50 AM, May 17, 2018

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 12 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

جنوبی کشمیر میں فائرنگ کے دوران 11 مبینہ حریت پسندوں ، تین فوج کے افراد ہلاک ، دو شہری شہید ہو گئے ، ایک شہری کی شناخت زبیر احمد بھٹ کے طور پر ھو ئی ہے ۔

جنوبی کشمیر میں 11 حریت پسند شہید ، جبکہ تین ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں غاضب بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ جھڑپوں میں 100 سے زائد شہری زخمی ہوئے ۔

مقتول نوجوانوں کی شناخت زبیر طووری، اشفاق احمد ملک، یاور آئوئ، ناظم احمد ڈار، عادل احمد تاکر، عبید احمد مالا اور ریاض احمد ٹھاکر کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس پرقابض بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑکی گولیاں برسائی گئیں۔

دوسری جانب بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان بھارتی فورسز سے جھڑپ کے دوران مارے گئے اور ان کا تعلق عسکریت پسند تنظیم سے تھا۔

خیال رہے کہ 3 روز قبل مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں