بھارت میں مسلمان مزدور کو قتل کر کے لاش جلانے والے قاتل کے حق میں ریلیاں

بھارت میں مسلمان مزدور کو قتل کر کے لاش جلانے والے قاتل کے حق میں ریلیاں

بھارت میں مسلمان مزدور کو قتل کر کے لاش جلانے والے قاتل کے حق میں ریلیاں 17 مئی 2018 (00:44) 12:44 AM, May 17, 2018

راجستھان میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے مسلم آدمی کو قتل کرنے والے شمبوہ لال ریجر کے حق میں ریلیاں منقعد گئیں

تفصیلات کیمطابق بھارت کے شہر راجستھان میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے مسلم آدمی کو قتل کرنے والے شمبوہ لال ریجر کے حق میں ریلیاں منقعد گئیں ہیں-

انڈین ایکسپریس کے مطابق ریلی جوہو پور میں شمبوہ لال ریجر کے اعزاز میں نکالی گئی جس نے مغربی بنگال سے مسلم مزدور کو موت کی سزا دی اور اسکے جسم کو جلا دیا

اس ریلی کے فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ھو گئے ہیں-یہ ریلی ایک انسایت سوز عمل کی حمایت میں نکالی گئی ہے-ذرائع کیمطابق ایک آدمی کو تصویروں میں دکھایا گیا ہے جس نے اسی طرز کے کپڑے پہنے ھوئے جیسے شمبوہ لال ریجر نے مسلم مزدور کے قتل کیوقت پہنے ھوئے تھے

ریجر کی تصویر کے ساتھ پوسٹر میں لکھا تھا کہ: "ہندو بھائیو جاگو، اپنی بہن بیٹیوں کو لو جہاد س بچاؤ (ہندو بھائیوں، جاگو، اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو بچانے کے لئے . ملک کو لو جہاد سے آزاد کرانے کیلئے ). "مبینہ طور پر پوسٹر میں شمبوہ لال کو لو جہاد کو تباہ کرنے والا ھیرو بتایا گیا' ) کے طور پر مخاطب کیا گیا تھا

متعلقہ خبریں