عید الفطر کے تینوں روز گرج چمک کیساتھ چند شہروں میں بارش کا امکان

عید الفطر کے تینوں روز گرج چمک کیساتھ چند شہروں میں بارش کا امکان

عید الفطر کے تینوں روز گرج چمک کیساتھ چند شہروں میں بارش کا امکان 17 جون 2018 (22:17) 10:17 PM, June 17, 2018

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عید الفطر کے تینوں روز اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال ڈویڑن میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہے گا۔ اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کی نوید سنادی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا سبب بنیں گی ہفتہ سے پاکستان میں پری مون سون بارش کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ خبریں