جو شخص ایک کتاب کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتا واحد اسلامی ایٹمی قوت کے حامل ملک کو اس کے حوالے کیسے کریں ۔ ریحام خان

جو شخص ایک کتاب کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتا واحد اسلامی ایٹمی قوت کے حامل ملک کو اس کے حوالے کیسے کریں ۔ ریحام خان

جو شخص ایک کتاب کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتا واحد اسلامی ایٹمی قوت کے حامل ملک ... 17 جون 2018 (21:19) 9:19 PM, June 17, 2018

ریحام خان نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کو پاکستان کے لیے سیکورٹی رسک قرار دے دیا۔ ٹائمز نائو کو دیئے گئے انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا ہے کہ جو شخص ایک کتاب کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتا واحد اسلامی ایٹمی قوت کے حامل ملک کو اس کے حوالے کیسے کریں ؟

حسین حقانی کے ساتھ تصویروں سے متعلق ریحام کہتی ہیں کہ ان سے لندن کے ایک ڈپارٹمنٹل سٹور میں ملاقات ہوئی تھی، تصویریں سوشل میڈیا پر آئیں تو انہیں سی آئی اے ایجنٹ تک کہا گیا۔ ریحام کہتی ہیں کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا جدید پاکستان کے لیے ان فٹ ہیں، شادی کی جو تصاویر سامنے آئیں وہ اس پاکستان کی عکاسی نہیں کرتیں جو لوگ چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں