جس کومیر ی کتاب چاہئے تو اس کو بنی گالا سے کتاب کی کاپی مل سکتی ہے ۔ریحام خان

جس کومیر ی کتاب چاہئے تو اس کو بنی گالا سے کتاب کی کاپی مل سکتی ہے ۔ریحام خان

جس کومیر ی کتاب چاہئے تو اس کو بنی گالا سے کتاب کی کاپی مل سکتی ہے ۔ریحام خان 17 جون 2018 (21:10) 9:10 PM, June 17, 2018

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے جس کومیر ی کتاب چاہئے تو اس کو بنی گالا سے کتاب کی کاپی مل سکتی ہے ۔

میں ووٹ کے لئے مذہب کے استعمال کی مخالف ہوں۔میر ی کتاب پر نوٹس بھیجے جارہے ہیں لیکن کتاب ابھی شائع ہی نہیں ہوئی اس لئے لیگل نوٹس بھیجنے کا کوئی جواز نہیں بنتا لیکن یہ جاننا بھی دلچسپ ہوگا کہ لو گ میری کتاب سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ آپ کو کتاب چاہئے تو اس کی کاپی بنی گالہ سے مل سکتی ہے ۔میں نے کتاب میں خود کوظاہر کیا ہے ۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے اپنی شادی کے اعلان کاحق چھینا گیا۔اب میں نے جب اتنی محنت سے کتاب لکھی ہے تو اس کا اعلان تو کرنے کی اجازت دی جائے ۔انہوں نے کہا نفر ت انگیزی کی سیاست کے اندر کوئی جگہ نہیں ہے ۔خواتین کو اپنے متعلق فیصلے کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہئے ۔ ریحام خان کا کہنا تھاکہ جس نے بھی عمران خان کی سپورٹ کی  وہ اب محسوس کر رہا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف 15یا20پرانے کار کنوں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں