نواز شریف نے ہر کاغلط کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ۔آصف زرداری

نواز شریف نے ہر کاغلط کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ۔آصف زرداری

نواز شریف نے ہر کاغلط کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ۔آصف ... 17 جون 2018 (20:26) 8:26 PM, June 17, 2018

پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہر کاغلط کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔نوشہروفیروز کے عہدیداران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہے، نوشہروفیروز پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے۔پیپلزپارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے، پارٹی کارکنان ہی ہمارے دست و بازو ہیں۔کارکنان الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ دو سال سے صوبے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں، کارکنان الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، میں نواب شاہ سے الیکشن لڑ رہا ہوں، اگلے پانچ سال بھی سندھ میں ہماری حکومت ہوگی ۔

پنجاب میں پیپلز پارٹی کے حکومت سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی ، اکثریتی نہیں تو مخلوط ہوگی ۔نوشہرو فیروز میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو اس سطح پر پہنچا دیاہے کہ دنیا مذاق اڑا رہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی اور جو کام غلط کئے گئے ہیں ہم ان کو درست کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے ہر کام ہی غلط کیا ہے اس کے برعکس پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو اپنا شعار بنایا ہے ۔

متعلقہ خبریں