آئندہ انتخابات کے لیے چوہدری نثار نے پی ٹی آئی کے سنگ ن لیگ سے جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا

آئندہ انتخابات کے لیے چوہدری نثار نے پی ٹی آئی کے سنگ ن لیگ سے جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا

آئندہ انتخابات کے لیے چوہدری نثار نے پی ٹی آئی کے سنگ ن لیگ سے جنگ لڑنے کا ... 17 جون 2018 (20:19) 8:19 PM, June 17, 2018

مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خا ن نے آئندہ انتخابات کے لیے سیاسی حکمت عملی مرتب کرلی ۔انہوں نے مقامی سیاسی رہنماﺅں سے رابطے کر نے کے بعد تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق چوہدری نثار 2قومی اور صوبائی حلقوں سے تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے ۔دوسری جانب تحریک انصاف نے چوہدری نثار کے مخالف امیدوار سرور خان کو ان کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے ۔

یاد رہیکہ مسلم لیگ نے چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں امیدوار کا نام فائنل کرلیا، سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھی کیخلاف قمر الاسلام راجہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کے بیشتر شہروں سے امیدواروں کے نام فائنل ہوگئے۔ اجلاس میں شہباز شریف، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، مریم نواز اور حمزہ نواز سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔یاد رہے اس سے پہلے مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کی ایک اورصوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 راولپنڈی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 10 اور 12 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی شیخ اسلم اورشیخ ساجد نے جمع کرائے اور انہیں پی پی 10 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 13 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔این اے 59 سے ( ن ) لیگ کے انجینئر قمرالاسلام نے چوہدری نثار کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ این اے 59 سے تحریک انصاف کے غلام سرور خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران اسلم بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں.

متعلقہ خبریں