چیئرمین نادرا نے ن لیگ کو الیکشن جتوانے کے لیے ڈیٹا فراہم کیا ہے۔پی ٹی آئی نے چیئرمین نادرا کیخلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین نادرا نے ن لیگ کو الیکشن جتوانے کے لیے ڈیٹا فراہم کیا ہے۔پی ٹی آئی نے چیئرمین نادرا کیخلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین نادرا نے ن لیگ کو الیکشن جتوانے کے لیے ڈیٹا فراہم کیا ہے۔پی ٹی آئی ... 17 جون 2018 (18:27) 6:27 PM, June 17, 2018

پی ٹی آئی چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے خلاف پٹیشن دائر کرے گی، عمران خان نے بابراعوان کوپٹیشن تیارکرنے کی ہدایت کر دی۔

پارٹی ذرایع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے یہ پٹیشن الیکشن کمیشن میں دائر کی جائے گی، جس میں الیکشن کمیشن سے چیئرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

پٹیشن میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ نادرا نے حساس معلومات لیک کیں، جس کے مدد سے مسلم لیگ ن پری پول ریگنگ کا ارادہ رکھتی ہے . پی ٹی آئی چیئرمین نادرا کو ہٹانے کے لئے پہلے بھی چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کو خط لکھ چکی ہے ، البتہ اس ضمن میں‌ جب کوئی اقدام نہیں‌ ہوا، تو پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ چیئرمین نادرا نے ن لیگ کو الیکشن جتوانے کے لیے ڈیٹا فراہم کیا ہے .ذرایع بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہیں، جس کے پیش نظر پی ٹی آئی چیئرمین نے عمران خان کی بابراعوان کوپٹیشن تیارکرنے کی ہدایت کی ہے .

کل پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے پوری قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہیکہ ’ دعا کریں آئندہ برس عید نئے پاکستان میں میسر آئے جس کا خواب ہمارے آباء و اجداد نے دیکھا تھا، اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے والے تمام پاکستانیوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔آئیے سب دعا کریں کہ آئندہ برس ہمیں رمضان اور عید اس نئے پاکستان میں میسر آئیں جس میں ہم رب تعالیٰ کی دی گئی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ایسی قوم بننے کی راہ پر گامزن ہوں جس کا خواب ہمارے آباء و اجداد نے دیکھا۔

متعلقہ خبریں