نواز شریف اور مریم نواز کو روکنے پر فیملی بہت تکلیف میں ہے، جنہوں نے روکنے کی کوشش کی انہیں ایک دن جواب دینا ہوگا۔حسین نواز

نواز شریف اور مریم نواز کو روکنے پر فیملی بہت تکلیف میں ہے، جنہوں نے روکنے کی کوشش کی انہیں ایک دن جواب دینا ہوگا۔حسین نواز

نواز شریف اور مریم نواز کو روکنے پر فیملی بہت تکلیف میں ہے، جنہوں نے روکنے کی ... 17 جون 2018 (18:16) 6:16 PM, June 17, 2018

نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ابھی بھی آئی سی یو میں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے، قوم سے درخواست ہے، بیگم کلثوم نواز کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ حسین نواز کا کہنا تھا کہ دعا کریں اللہ نے بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک سے بچایا ہے، ڈاکٹرز نے بتایا ابھی کچھ نہیں بتا سکتے علاج جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو روکنے پر فیملی بہت تکلیف میں ہے، جنہوں نے روکنے کی کوشش کی انہیں ایک دن جواب دینا ہوگا۔

خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو گھر پر چیک کرنے والے ڈاکٹرز نے گزشتہ روز ان کا معائنہ کیا اور کمزوری کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن میں ہیں۔ شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج بھی ہوگی تاہم یہ دونوں آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے براستہ دوحہ لندن گئے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی لندن میں ہیں۔ شریف خاندان کے لندن جانے کا مقصد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کرنا ہے جو کینسر کے خلاف اپنی جنگ لڑ رہی ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز عید کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔

متعلقہ خبریں