کراچی کےساحل ہاکس بے پر پکنک منانے والے دو افراد ڈوب گئے

کراچی کےساحل ہاکس بے پر پکنک منانے والے دو افراد ڈوب گئے

کراچی کےساحل ہاکس بے پر پکنک منانے والے دو افراد ڈوب گئے 17 جون 2018 (17:49) 5:49 PM, June 17, 2018

کراچی کے ساحل ہاکس بے پر پکنک منانے والے دو افراد ڈوب گئے ، جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق عید کسی کے لئے خوشیوں کا پیام لائی تو کسی کے گھرمیں صفِ ماتم بچھا گئی، کراچی کے ساحل ہاکس بے پر متعدد افراد پکنک منانے آئے، تاہم تیز لہروں کی زد میں آکر دو افراد ڈوب گئے ۔

ترجمان ایدھی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ ایدھی کی بحری ٹیم دونوں افراد کی تلاش کررہی ہے، تاہم ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ترجمان ایدھی کے مطابق سن سیٹ کے مقام پر نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے ، ڈوبنے والوں کی شناخت فراز اور اسامہ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

متعلقہ خبریں