چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کے حق میں بڑا قدم اٹھا لیا۔

چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کے حق میں بڑا قدم اٹھا لیا۔

چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کے حق میں بڑا قدم اٹھا لیا۔ 17 جون 2018 (17:39) 5:39 PM, June 17, 2018

چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کا نوٹس لے لیا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ نہ بنانے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب، متعلقہ افسران اور اخوت فاونڈیشن کے چیئرمین کو طلب کر لیا ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عیدالفطر کے پہلے روز لاہور کےفاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا تھا جہاں خواجہ سراؤں نے انہیں شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سےمتعلق شکایات کی تھیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ نہ بنانے کا از خود نوٹس لے لیا اور سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت چیف سیکرٹری اور اخوت فاونڈیشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے خواجہ سراؤں کی شکایت پر انہیں شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کا نوٹس لے لیا جس کی سماعت کل لاہور رجسٹری میں ہوگی۔

گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار عید کے دن اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاہور میں فاونٹین ہاؤس پہنچے ، مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا فاؤنٹین ہاؤس آکر دلی سکون ملا، جب کوئی کام نہیں کرے گا تو مجبوراً کسی کوتو قوم کے لیے نکلنا پڑے گا، قوم کو قرض سے نجات، پانی فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینی ہے۔

متعلقہ خبریں