پاکستان کے کئی شہروں میں بارش کا امکان

پاکستان کے کئی شہروں میں بارش کا امکان

پاکستان کے کئی شہروں میں بارش کا امکان 17 جون 2018 (17:14) 5:14 PM, June 17, 2018

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا , شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کے بعد ٹھنڈی ہوائی چلنے لگیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔صبح کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے بعد شہریوں نے عید کا دوسرا روز بھرپور طریقے سے انجوائے کرنے کے لیے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج مطلع ابر آلود رہے گا، صبح 10 بجے درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آج کے دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، پنجاب میں گجرات، صوابی، پاکپتن،گوجرہ اور چیچہ وطنی سمیت مختلف شہروں میں بارش نے عید کا لطف دوبالا کردیا جب کہ فیصل آباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد میں کہیں کہیں جبکہ ملتان، ساہیوال اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، اسلام آباد، فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

متعلقہ خبریں