بس ڈرائیور کا 60 سالہ بوڑھے شخص سے جوتے صاف کرنے اور اگلی بس کا انتظار کرنے کا کہنا مہنگا پڑ گیا۔نوکری بھی گئی اور اورجرمانہ الگ لگ گیا

بس ڈرائیور کا 60 سالہ بوڑھے شخص سے جوتے صاف کرنے اور اگلی بس کا انتظار کرنے کا کہنا مہنگا پڑ گیا۔نوکری بھی گئی اور اورجرمانہ الگ لگ گیا

بس ڈرائیور کا 60 سالہ بوڑھے شخص سے جوتے صاف کرنے اور اگلی بس کا انتظار کرنے ... 17 جون 2018 (16:39) 4:39 PM, June 17, 2018

چین کے صوبہ گوئیژومیں مقامی ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے مطابق ایک بس ڈرائیور کو حال ہی میں ایک بوڑھے مسافر کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ مذکورہ ڈرائیور نے ایک معمر شخص سے کہا کہ وہ بس میں گندے جوتے پہن کر سوار نہ ہو بلکہ پاؤں صاف کر کے اگلی گاڑی کا انتظار کرے۔

اس نے ایک بوڑھے شخص سے کہا کہ وہ پہلے اپنے مٹی سے لتھڑے ہوئے جوتے صاف کرے اور پھر اگلی بس کے آنے کا انتظار کرے۔ اس پر بوڑھے شخص نے جوتے اتار کر ہاتھ میں پکڑ لیے۔

ایک مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس ڈرائیور ایک 60 سال سے زیادہ عمر کے بوڑھے شخص سے جوتے صاف کرنے اور اگلی بس کا انتظار کرنے کو کہہ رہا ہے۔

بہت سے لوگوں نے ویڈیو دیکھنے کے بعد بس ڈرائیور کی بے مروتی کو برا بھلا کہتے ہوئے معمر شخص کے لیے ہمدردی محسوس کی۔

لیکن کچھ افراد نے ڈرائیور کے طرزِ عمل کا دفاع بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور محض بس کو صاف رکھنے کا اپنا فرض نبھا رہا تھا۔

مذکورہ واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈرائیور نے ذاتی طور پر اس بوڑھے شخص سے معافی مانگی ہے۔ ڈرائیور کو نوکری سے نکالے جانے کی سزا ملی ہے اور دو سال کے لیے اس کے عوامی بسیں چلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 5 ہزار یوان کا جرمانہ ادا کرتے ہوئے بس کمپنی نے میڈیا پر عوام سے معذرت کی ہے اور اپنی سروس کا معیار بہتر بنانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں