فٹبال ورلڈ کپ کے جنون نے فنکار کی جان لے لی۔

فٹبال ورلڈ کپ کے جنون نے فنکار کی جان لے لی۔

فٹبال ورلڈ کپ کے جنون نے فنکار کی جان لے لی۔ 17 جون 2018 (15:57) 3:57 PM, June 17, 2018

مصر کا ایک نوجوان فنکار روس میں کھیلے جانے والے فٹبال ورلڈ کپ کے ایک میچ میں یوراگوائے کے مقابلے میں مصر کی شکست سے دلبرداشتہ ہو کر جان کی بازی گیا۔ تفصیلات کے مطابق 38 سالہ ماھر عصام اتوار کی صبح جان کی بازی گیا ۔ مرحوم جمعہ کے روز یوراگوائے کے ہاتھوں مصر کی عالمی فٹبال کپ میں شکست کے بعد شدید صدمہ سے دوچار ہوئے جس کے بعد ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی جس سے کومہ میں چلے گئے اور آج علی الصباح انتقال کر گئے۔

مصری فنکاروں کے سینڈیکٹ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ماھر عصام کو جمعہ کے روز دماغ کی شریان پھٹنے کے بعد امبابا ہستپال پہنچایا گیا۔ بعد ازاں طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں ایک دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہیکہ کل فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ سی کے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔کازان میں کھیلےگئے میچ میں آسٹریلیا نے سابق ورلڈ چیمپئین فرانس کا جم کر مقابلہ کیا اور پہلےہاف میں کوئی گول اسکورنہ ہوسکا، اٹھاون ویں منٹ میں فرنچ کھلاڑی کوگرانے کی پاداش میں ریفری نے ویڈیو ری پلے پر فرانس کو پنالٹی ایوارڈ کی جس پرانتونیوگر زمین نے گول کردیا۔مقررہ وقت سے دس منٹ قبل فرنچ کھلاڑی کوگرانےکی پاداش میں ریفری نے ویڈیو ری پلے پر فرانس کو پنالٹی ایوارڈ کی جس پرانتونیوگر زمین نے گول کردیا۔ جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ ویڈیو ری پلے پر کسی ٹیم کو پنالٹی ایوارڈ ہوئی لیکن چار منٹ بعد ہی سوکروز کو پنالٹی ملی جس پریڈیناک نے گیند کو جال میں پہنچا کرمقابلہ برابر کردیا۔مقررہ وقت سے دس منٹ قبل پال پوگبا نے گول کرکے فرانس کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میسی کی ارجنٹینا جان توڑ کوشش کے باوجود آئس لینڈ کو شکست دینےمیں ناکام رہی ، میچ ایک ایک سے برابر ہوگیا، کھیل کے انیسویں منٹ میں سرجیو اجیرو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ۔چار منٹ بعد ہی آئس لینڈ کے الفیرڈ نے گیند جال تک پہنچا کر ارجنٹیناکی برتری کو برابرکردیا، کھیل کے چونسٹھ ویں منٹ میں ارجنٹینا کو پنالٹی کک ملی مگر میسی نےگول کا یقینی موقع ضائع کردیا ۔

متعلقہ خبریں