فیس بُک پر چلنے والے مردانہ طاقت کے اشتہارات کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا،دراصل یہ ادویات کن امراض کا باعث بن رہے ہیں۔خطرناک خبر آ گئی

فیس بُک پر چلنے والے مردانہ طاقت کے اشتہارات کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا،دراصل یہ ادویات کن امراض کا باعث بن رہے ہیں۔خطرناک خبر آ گئی

فیس بُک پر چلنے والے مردانہ طاقت کے اشتہارات کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا ... 17 جون 2018 (13:13) 1:13 PM, June 17, 2018

ینگ ڈاکٹرز کے مرکزی رہنمائوں ڈاکٹر سلمان کاظمی ،ڈاکٹر عمران شاہ ،ڈاکٹر یونس منیر و دیگر نے فیس بُک پر چلنے والے مردانہ طاقت کیلئے استعمال ہونے والی ادویات کے اشتہار اور بغیر نام کے وڈیوز کو بند کروانے کے لئے پی ٹی اے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو خط لکھ دیا ہے ،ینگ ڈاکٹرز نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عطائی ڈاکٹرز فیس بک پر بے نامی وڈیوز کے ذریعے جنسی بیماریوں /مردانہ طاقت میں اضافہ کا علاج کر رہے ہیں ۔ ان ادویات سے لوگوں کے گردے فیل ہورہے ہیں ۔ اسی لئے وفاقی تحقیقاتی ادارے سے یہ گزارش کی گئی ہے کہ ان فیس بک پیجز کے آئی پی ایڈریس کو ڈھونڈکر ان لوگوں کو گرفتار کیا جائے جو کہ اس طرح کی وڈیوز اور اشتہار چلا رہے ہیں ۔

یاد رہیکہ چند فیس بُک پیج اس کام کے لئے استعمال ہورہے ہیں ۔ جس میں عوام کو مردانہ کمزوری کا علاج بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں