علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے صحافیوں کی تعلیمی قابلیت بڑھانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے صحافیوں کی تعلیمی قابلیت بڑھانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے صحافیوں کی تعلیمی قابلیت بڑھانے کے لیے بڑا ... 17 جون 2018 (13:01) 1:01 PM, June 17, 2018

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے صحافیوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے شارٹ کورسز شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے آج جاری ہونے پریس ریلیز کے مطابق میڈیا انڈسٹری کے نامور لوگ شارٹ کورسز میں طلبہ کی رہنمائی فرمائیں گے اور ان کو کامیابی کے طریقے بھی بتائیں گے۔شارٹ کورس کا دورانیہ تین ماہ ہوگا جس کے دوران ماہر اساتذہ کی جانب سے طالب علموں کو اسکرپٹ رائٹنگ، پروڈکشن، ویڈیو گرافی اور ڈاکومینٹری کے مضامین پڑھائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شارٹ کورس کے لیے جب داخلے شروع ہوں گے تو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ، فیس بک پر اعلان کیا جائے گا جس کا فارم آن لائن بھی بھرا جاسکے گا علاوہ ازیں ہیڈ آفس یا زونل آفس سے بھی داخلہ فارم وصول کیے جاسکیں گے۔ یونیورسٹی اعلامیے کے مطابق یہ شارٹ کورس خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے متعارف جائے گا جو پہلے سے صحافی ہیں اور وقت کی قلت کے باعث تعلیم پر توجہ نہیں دے پاتے۔

متعلقہ خبریں