پاک سرزمین پارٹی کا پی ٹی آئی کا پرانابیٹ پی ٹی آئی پر چلانے کا فیصلہ

پاک سرزمین پارٹی کا پی ٹی آئی کا پرانابیٹ پی ٹی آئی پر چلانے کا فیصلہ

پاک سرزمین پارٹی کا پی ٹی آئی کا پرانابیٹ پی ٹی آئی پر چلانے کا فیصلہ 17 جون 2018 (10:55) 10:55 AM, June 17, 2018

کراچی : پاک سرزمین پارٹی نے فوزیہ قصوری کو تحریک انصاف کے عارف علوی کے مقابلے میں این اے 247 کراچی سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کراچی کے حلقہ این اے 247 سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصطفی کمال نے این اے 247 میں تحریک انصاف کے عارف علوی اور جبران ناصر کیخلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم اب پاک سرزمین پارٹی نے مصطفی کمال کی جگہ تحریک انصاف کو حال ہی میں چھوڑ کر شمولیت اختیار کرنے والی فوزیہ قصوری کو اس حلقے کے الیکشن کیلئے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں