مجھے پتہ ہے کہ دو سال سے صوبے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں، کارکنان الیکشن کی بھرپور تیاری کریں،اگلے پانچ سال بھی سندھ میں ہماری حکومت ہوگی۔آصف علی زرداری

مجھے پتہ ہے کہ دو سال سے صوبے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں، کارکنان الیکشن کی بھرپور تیاری کریں،اگلے پانچ سال بھی سندھ میں ہماری حکومت ہوگی۔آصف علی زرداری

مجھے پتہ ہے کہ دو سال سے صوبے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں، کارکنان الیکشن ... 17 جون 2018 (10:07) 10:07 AM, June 17, 2018

نواب شاہ: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔نوشہروفیروز کے عہدیداران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہے، نوشہروفیروز پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے۔پیپلزپارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے، پارٹی کارکنان ہی ہمارے دست و بازو ہیں۔کارکنان الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ دو سال سے صوبے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں، کارکنان الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، میں نواب شاہ سے الیکشن لڑ رہا ہوں، اگلے پانچ سال بھی سندھ میں ہماری حکومت ہوگی ۔

پنجاب میں پیپلز پارٹی کے حکومت سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی ، اکثریتی نہیں تو مخلوط ہوگی ۔

متعلقہ خبریں