ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے 122 امیدواروں کی دہری شہریت کا انکشاف۔

ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے 122 امیدواروں کی دہری شہریت کا انکشاف۔

ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے 122 امیدواروں کی دہری شہریت کا انکشاف۔ 17 جون 2018 (09:59) 9:59 AM, June 17, 2018

سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سمیت 122 امیدوار دہری شہریت کے حامل نکلے ہیں۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں 122 کاغذات نامزدگیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے ان کے اُمیدوار دوہری شہریت کے حامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 کے لیے ایف آئی اے نے دہری شہریت کے حامل امیدواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کردی ہیں، ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے 122 امیدواروں کی دہری شہریت کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی فہرست میں سیاسی جماعتوں کے متعدد معروف رہنماؤں کے نام بھی شامل ہیں، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فیصل واوڈا ، اور معروف سیاستدان فوزیہ قصوری بھی شامل ہیں، جو اس وقت پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کی رہنما ہیں۔الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والی دہری شہریت کے حامل امیدواروں کی فہرست کے مطابق 60 امیدوار برطانوی شہریت کے حامل ہیں، 26 امیدواروں کے پاس امریکی، 24 کے پاس کینیڈین شہریت ہے، تین امیدواروں کے پاس آئرلینڈ اور دو کے پاس بیلجیم کی شہریت ہے۔رپورٹ کے مطابق بعض امیدواروں کے پاس سنگاپور، آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، جنوبی افریقہ، اسپین، اور ازبکستان کی شہریت ہے۔دوہری شہریت کے حامل اُمیدواروں میں 49 نے قومی اسمبلی ، 53 نے پنجاب اسمبلی ، 11 نے سندھ اسمبلی ، 8 نے خیبرپختونخوا اسمبلی اور ایک اُمیدوار نے بلوچستان اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ایف آئی اے نے دہری شہریت کے امیدواروں کے پاسپورٹ اور سفری تفصیلات بھی الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہیں، معروف سیاست دانوں میں مراد علی شاہ، فوزیہ قصوری، احمد یار ہراج، کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے، فیصل واوڈا، نادر لغاری امریکا کی شہریت رکھتے ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے محدود ڈیٹا کے باعث مذکورہ افراد کی دوہری شہریت کی شناخت کی ہے ، اس سے قبل 12 جون کو اسٹیٹ بینک نے ایک سو سے زائد اُمیدواروں کے کوائف بینک ڈیفالٹر ہونے کی وجہ سے مشکوک قرار دے دیئے تھے۔

ایک بات واضح رہے کہ دہری شہریت کا حامل شخص انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا ہے، انتخابات میں حصہ لینے کے لیے دوسرے ملک کی شہریت چھوڑنا نا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں