عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے گردوپیش میں موجود غریبوں بیواوؤں، یتیموں اور ناداروں کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔ میاں محمد نوازشریف کا عید کے موقع پر پیغام

عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے گردوپیش میں موجود غریبوں بیواوؤں، یتیموں اور ناداروں کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔ میاں محمد نوازشریف کا عید کے موقع پر پیغام

عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے گردوپیش میں موجود غریبوں بیواوؤں، یتیموں ... 17 جون 2018 (09:33) 9:33 AM, June 17, 2018

سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے عید پرمبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں ،برکتوں اور اللہ تعالیٰ کی عبادات کا مہینہ ہے، خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اس ماہ مقدس میں روزے رکھنے،تلاوت کلام پاک اور عبادات اور ذکر الٰہی کی توفیق نصیب ہوئی۔روزہ صبروضبط اور تحمل و برداشت کا درس دیتا ہے۔ میری دعا ہے کہ یہ صفات ہمارے قومی کردار کا حصہ بن جائیں اور ہم معاملات زندگی میں بھی انتہا پسندی اور عدم برداشت جیسے منفی رویوں سے نجات حاصل کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا پر مسرت دن شکر الٰہی کا بھی دن ہے جس نے ہمیں ماہ رمضان کی فیوض و برکات سے نوازا اور زندگی کی نعمتیں عطا فرمائیں۔ نوازشریف نے کہا کہ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے گردوپیش میں موجود غریبوں بیواوؤں، یتیموں اور ناداروں کا بھی خیال رکھنا چاہئے جو ان خوشیوں میں شریک ہونے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ ہمیں دفاع وطن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جانبازوں کے لواحقین کو بھی نہیں بھولنا چاہئے۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی استحکام اور ترقی و خوشحالی کو اپنی دعاؤ ں میں ضرور یاد رکھیں۔ نوازشریف نے قوم سے اپیل کی کہ پاکستان بھر کے مریضوں کیلئے شفا کیلئے ہاتھ اٹھاتے ہوئے میری اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت اور سلامتی کو بھی اپنی دعاؤ ں میں شامل رکھیں۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پوری قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہیکہ ’ دعا کریں آئندہ برس عید نئے پاکستان میں میسر آئے جس کا خواب ہمارے آباء و اجداد نے دیکھا تھا، اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے والے تمام پاکستانیوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔آئیے سب دعا کریں کہ آئندہ برس ہمیں رمضان اور عید اس نئے پاکستان میں میسر آئیں جس میں ہم رب تعالیٰ کی دی گئی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ایسی قوم بننے کی راہ پر گامزن ہوں جس کا خواب ہمارے آباء و اجداد نے دیکھا۔

متعلقہ خبریں