دعا کریں آئندہ برس عید نئے پاکستان میں میسر آئے جس کا خواب ہمارے آباء و اجداد نے دیکھا تھا۔عمران خان کا عید کے موقع پر پیغام

دعا کریں آئندہ برس عید نئے پاکستان میں میسر آئے جس کا خواب ہمارے آباء و اجداد نے دیکھا تھا۔عمران خان کا عید کے موقع پر پیغام

دعا کریں آئندہ برس عید نئے پاکستان میں میسر آئے جس کا خواب ہمارے آباء و ... 17 جون 2018 (09:21) 9:21 AM, June 17, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پوری قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہیکہ ’ دعا کریں آئندہ برس عید نئے پاکستان میں میسر آئے جس کا خواب ہمارے آباء و اجداد نے دیکھا تھا، اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے والے تمام پاکستانیوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔آئیے سب دعا کریں کہ آئندہ برس ہمیں رمضان اور عید اس نئے پاکستان میں میسر آئیں جس میں ہم رب تعالیٰ کی دی گئی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ایسی قوم بننے کی راہ پر گامزن ہوں جس کا خواب ہمارے آباء و اجداد نے دیکھا۔

خیال رہے کہ قبل ازیں صدرممنون حسین اور نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے عید الفطر کے موقع پرقوم کو مبارکباد پیش کی۔تفصیلات کےمطابق صدر ِ پاکستان نےعیدالفطرکےموقع پراپنے پیغام میں کہا کہ عید کے اس مسرت بھرے موقع پر میں عالم اسلام کو اوراہل پاکستان کو بالخصوص دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔صدرممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام کی تعلیمات پرحقیقی معنوں میں عملدآمد سے ہی معاشرے میں درپیش نا انصافیوں میں کمی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مذہبی اور روحانی تجربات سے معاشرے کے کمزور طبقات کی مشکلات کا احساس پیدا ہوتا ہے۔دوسری جانب نگراں وزیراعظم ناصرالملک نےعید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ عیدالفطررمضان المبارک کی تکمیل کی علامت ہے جس سے خلوص، نظم وضبط، رواداری، رحمدلی اور قربانی جیسی خصوصیات کو مزید فروغ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو آج کے دن اپنے اُن بیٹوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا۔

متعلقہ خبریں