پولٹری فارم نے انڈوں کو بیکار سمجھ کر پھینک دیا۔صبح اٹھے تو دیکھا ہر طرف چوزے ہی چوزے کیونکہ۔۔۔

پولٹری فارم نے انڈوں کو بیکار سمجھ کر پھینک دیا۔صبح اٹھے تو دیکھا ہر طرف چوزے ہی چوزے کیونکہ۔۔۔

پولٹری فارم نے انڈوں کو بیکار سمجھ کر پھینک دیا۔صبح اٹھے تو دیکھا ہر طرف ... 17 جون 2018 (00:00) 12:00 AM, June 17, 2018

جارجیا میں مارنئولی کے چھوٹے سے شہر کے قریب کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے والی جگہ پر ہر طرف چوزے نظر آنے لگے۔ یہ چوزے ایک مقامی پولٹری فارم کے پھینکے گئے خراب انڈوں سے نکلے۔فیس بک پر وائرل ایک ویڈیو میں زمین پر ہر طرف پیلے رنگ کے چوزے مسلسل چوں چوں کرتے نظر آ رہے ہیں

ویڈیو میں انڈوں کے خالی چھلکوں کا ڈھیر بھی نظر آ رہا ہے جن سے وہ چوزے نکلے ہیں۔ان چوزوں کی برآمدگی کے بارے میں بہت سے سوال پیدا ہوئے کہ آخرکار اتنی بڑی تعداد میں چوزے کوڑے کرکٹ سے کیسے نکل سکتے ہیں ۔مارنئولی کے میئر تیمور ابازوف کا کہنا ہے کہ پولٹری فارم نے انڈوں کو بیکار سمجھ کر پھینک دیا گیا ہوگا لیکن چٹانوں اور سورج کی گرمی کی وجہ سے ان انڈوں سے بچے نکل آئے۔یعنی انڈوں کو بالکل ویسا ماحول ملا ، جیسا مرغی کے نیچے رکھنے سے ملتا ہے۔میئر ابازوف کا کہنا ہے کہ زیادہ تر چوزے محفوظ ہیں۔ ان میں سے کچھ کھانے کے کام آئیں گے۔ بہت سے مقامی لوگ بھی چوزے پکڑ کر اپنے اپنے گھروں میں لے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں