ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ

ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ

ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ 17 جولائی 2018 (13:24) 1:24 PM, July 17, 2018

ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 128 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 129 روپے ہو گئی ہے۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر بات کرتے ہوئے صدر فاریکس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے منفی اثر پڑا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں کام 20 فیصد رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالراوپن مارکیٹ میں 128 روپے 50 پیسے پر فروخت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز انٹر بنک میں امریکی ڈالر کی قدر 6 روپے 40 پیسے کے اضافے کے بعد128 روپے تک پہنچی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر 5 روپے 60 پیسے کے اضافے سے 165 روپے 8 پیسے ہوگئی، یورو کی قدر 4 روپے 43 پیسے کے اضافے سے 145 روپے 72 پیسے ہوگئی۔

متعلقہ خبریں