افغان صدر اشرف غنی کا نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس

افغان صدر اشرف غنی کا نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس

افغان صدر اشرف غنی کا نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک اور آرمی چیف ... 17 جولائی 2018 (12:56) 12:56 PM, July 17, 2018

افغان صدر اشرف غنی نے نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کرکے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور ہمددردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر نگران وزیراعظم نے ان حملوں کو بزدلانہ حملے قرار دیا جو ملک میں انتخابات کی صورت میں جمہوری عمل کو متاثر کرنے کے لیے کیے گئے۔ نگران وزیراعظم جسٹس ناصر الملک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان دہشت گردانہ کاروائیوں کے باجود نگران حکومت بروقت انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گی۔ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں راہنماؤں نے امن اور خطے کو نقصان پہنچانے والے مشترکہ دشمن کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر) کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاويد باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق افغان صدر نے پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی فورسز سے تعاون کریں گے۔ پاک فوج کے سربراہ نے افغان صدر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں