لیبیا میں کنٹینر میں دم گھٹنے سے آٹھ تارکین وطن ہلاک

لیبیا میں کنٹینر میں دم گھٹنے سے آٹھ تارکین وطن ہلاک

لیبیا میں کنٹینر میں دم گھٹنے سے آٹھ تارکین وطن ہلاک 17 جولائی 2018 (11:09) 11:09 AM, July 17, 2018

لیبیا میں غیرقانونی طریقے سے یورپ منتقلی کی کوشش کے دوران بند کنٹینر میں دم گھٹنے سے کم سے کم آٹھ تارکین وطن ہلاک اور 90 بے ہوش گئے تاہم دیگر کو بچالیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 90 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے جب کہ آٹھ تارکین وطن دم گھٹنے کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ ان کا تعلق مختلف ملکوں سے بتایا جاتا ہے۔لیبیا کے زوارۃ شہر کے ڈائریکٹوریٹ سیکیورٹی کی طرف سے سوموار کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ایک بڑے کنٹینر کی تلاشی لی جس میں 100 غیرقانونی تارکین وطن ٹھونسے ہوئے تھے۔ کنٹینر میں ڈیزل کے کئی گیلن بھی رکھے گئے تھے۔ یہ فریزر نما کنٹینر مردہ مچھلیوں اور گوشت کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ طویل وقت کنٹینر میں بند رہنے کے باعث دم گھٹنے سے چھ بچوں اور ایک خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دیگر بے ہوش افراد کو علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں