پاکستانیوں نے ترکی کو سپورٹ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی۔

پاکستانیوں نے ترکی کو سپورٹ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی۔

پاکستانیوں نے ترکی کو سپورٹ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی۔ 17 اگست 2018 (23:23) 11:23 PM, August 17, 2018

پاکستانیوں نے ترکی کو سپورٹ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی۔

ترکی اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر ترکی کو سپورٹ کرنے کے لیے ترک کرنسی لِرا خریدنے کی مہم شروع کردی ہے۔

سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے بعد سے ترکی کی معیشت بحران کا شکار ہے جبکہ ترکی کی کرنسی خریدنے سے اس کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔

ہم میں لوگوں کو ترک مصنوعات خریدنے اور وہاں تفریح کے لیے جانے کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

امریکی پادری اینڈرو برینسن کی 2016 میں گرفتاری کے بعد سے ترکی اور امریکا کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ انہیں دہشت گردی اور جاسوسی کے الزامات کے تحت گزشتہ سال سے عدالتی کارروائی سامنا ہے۔

امریکا نے پادری کی گرفتاری پر ترکی سے شدید احتجاج کیا تھا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں پادری کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں