اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نومنتخب 22وزیراعظم عمران خان کل18اگست کو حلف اٹھائیں گے

 اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نومنتخب 22وزیراعظم عمران خان کل18اگست کو حلف اٹھائیں گے

 اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نومنتخب 22وزیراعظم عمران خان کل18اگست کو حلف ... 17 اگست 2018 (20:51) 8:51 PM, August 17, 2018

 اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نومنتخب 22وزیراعظم عمران خان کل18اگست کو حلف اٹھائیں گے،صدر مملکت ممنون حسین وزیراعظم سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے، وزیراعظم کی حلف بردرای تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعظم عمران خان نیازی کی تقریب حلف برداری کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت نومنتخب وزیراعظم عمران خان کل صبح ساڑھے 9بجے حلف اٹھائیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کا حلف لیں گے۔ اس موقع پرتقریب میں عسکری سربراہان ، سیاسی قیادت اور اپوزیشن لیڈر شپ سمیت دیگر مہمانان کودعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں