پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیر ... 17 اگست 2018 (20:18) 8:18 PM, August 17, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ عمران خان نیازی نے 176ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل وزیراعظم کے نامزد اُمیدوار شہبازشریف صرف 96 ووٹ حاصل کر سکے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد ایوان کے نام کا اعلان کیا اور کہا کہ عمران خان نیازی 176 ووٹ حاصل کر کے قائد ایوان منتخب ہو گئے ہیں۔ اپنی جیت کا اعلان سُن کرنو منتخب وزیر اعظم عمران خان بھی خوشی سے آبدیدہ ہو گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے نتیجے کے اعلان کے بعد نو منتخب وزیراعظم عمران خان کے چہرے پر ایک فاتحانہ مُسکراہٹ تھی اور وہ بار بار آسمان کی طرف تشکرانہ انداز میں دیکھتے رہے۔ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر ٹویٹر اور فیس بُک صارفین سمیت تمام انٹرنیٹ صارفین نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے حامیوں اور ووٹرز کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں