عمران خان کے لیے 22 کا ہندسہ خوش نصیبی کی علامت بن گیا۔

عمران خان کے لیے 22 کا ہندسہ خوش نصیبی کی علامت بن گیا۔

عمران خان کے لیے 22 کا ہندسہ خوش نصیبی کی علامت بن گیا۔ 17 اگست 2018 (20:17) 8:17 PM, August 17, 2018

عمران خان کے لیے 22 کا ہندسہ خوش نصیبی کی علامت بن گیا۔ 22 رنز سے ورلڈکپ کا فاتح 22 سال کی جدوجہد کے بعد پاکستان کا 22 واں وزیر اعظم بن گیا۔تفصیلات کے مطابق قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ وزارت عظمٰی کے عہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے مابین مقابلہ ہوا جس میں عمران خان کامیاب ہوئے۔ 

عمران خان کو 176 ووٹ ملے جبکہ شہباز شریف نے 96 ووٹس حاصل کیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رائے شماری مکمل ہونے کے بعد اعلان کیا اور کہا کہ عمران خان 176 ووٹ حاصل کر کے قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کیے۔ اسپیکر اسد قیصر کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا جس پر اسپیکر اسمبلی اپوزیشن اراکین کو نشست پر بیٹھنے کا کہتے رہے ۔

متعلقہ خبریں