پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم کے نامزد امیدوار میاں محمد شہبازشریف نے وزیراعظم کا الیکشن فکس قرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم کے نامزد امیدوار میاں محمد شہبازشریف نے وزیراعظم کا الیکشن فکس قرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم کے نامزد امیدوار میاں محمد شہبازشریف ... 17 اگست 2018 (15:21) 3:21 PM, August 17, 2018

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم کے نامزد امیدوار میاں محمد شہبازشریف نے وزیراعظم کا الیکشن فکس قرار دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ نمبرز پورے ہیں سینچری کرلیں گے، پیپلزپارٹی سے راہیں جدا ہونے کا پیپلزپارٹی کی قیادت سے پوچھو۔انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمبرز پورے ہیں سینچری کرلیں گے؟ میچ سے پہلے ہی شہبازشریف کو نتائج کا علم ہے۔ 

شہبازشریف نے وزیراعظم کا الیکشن فکس قرار دے دیا۔ انہوں نے ایک سوال پر’پیپلزپارٹی اور آپ کی راہیں جد کیوں ہوگئیں؟‘کے جواب میں کہا کہ اس سوال کا جواب بھی پیپلزپارٹی سے پوچھیں۔  کیا پیپلزپارٹی اور آصف زرداری آپ کو ووٹ دیں گے؟ جس پرشہبازشریف نے کہا کہ اس کا جواب بھی پیپلزپارٹی سے پوچھ لیں۔ان سے جب یہ سوال ”کیا حکمت عملی اختیار کریں گے؟“کیا گیا تواس پرشہبازشریف نے کہا کہ آپ بتا دیں کیا حکمت عملی اختیار کی جائے؟دوسری جانب پارلیمنٹ میں وزارت عظمیٰ کے انتخاب سے قبل صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا۔ 

جس میں وزارت عظمیٰ کے انتخاب سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں