شیخ تمیمکا ترکی میں 15 ارب ڈالرز کی براہ راست سرمایہ کاری کا وعدہ

شیخ تمیمکا ترکی میں 15 ارب ڈالرز کی براہ راست سرمایہ کاری کا وعدہ

شیخ تمیمکا ترکی میں 15 ارب ڈالرز کی براہ راست سرمایہ کاری کا وعدہ 17 اگست 2018 (13:01) 1:01 PM, August 17, 2018

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اپنے اتحادی ملک ترکی کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے بدھ کو انقرہ پہنچے ہیں۔ انھوں نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی ہے اور انھیں ترک کرنسی لیرہ کے بحران سے نمٹنے اور امریکا کی پابندیوں کے مقابلے میں اپنے ملک کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

ترک ذرائع کے مطابق شیخ تمیم نے ترکی میں 15 ارب ڈالرز کی براہ راست سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔انھوں نے ترک صدر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں ترکی کی اس مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

قبل ازیں ترکی کے بعض میڈیا ذرائع نے اپنی رپورٹس میں بتایا تھا کہ امریکا کے ساتھ بحران پر قطر کی خاموشی پر انقرہ حکومت کو مایوسی ہوئی ہے۔ایسی رپورٹس کے منظرعام پر آنے کے بعد ہی امیرِ قطر شیخ تمیم نے ترکی کا یہ دورہ کیا ہے۔قطر نیوز ایجنسی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امیر شیخ تمیم ترک صدر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تزویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقو ں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ترک روزنامے تقویم نے منگل کو ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ قطر نے انقرہ کی حمایت کے بجائے خاموشی اختیار کرلی ہے، حالانکہ ترکی نے چار عرب ممالک کے ساتھ قطر کے بحران کے وقت اس کی حمایت کی تھی۔اخبار نے یہ بھی لکھا تھا کہ ترکی نے دسیوں مال بردار طیارے دوحہ بھیجے تھے اور عرب ممالک کے بائیکاٹ کے بعد وہ اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہوا تھا اور اس کی بھرپور حمایت کی تھی۔تاہم تقویم نے بعد میں اپنی ویب سائٹ سے یہ رپورٹ ہٹالی تھی۔

متعلقہ خبریں