بوڑھی خاتون آدم خور مگر مچھ کی خوراک بن گئی

بوڑھی خاتون آدم خور مگر مچھ کی خوراک بن گئی

بوڑھی خاتون آدم خور مگر مچھ کی خوراک بن گئی 16 مئی 2018 (18:30) 6:30 PM, May 16, 2018

جمبی(ویب ڈیسک)آد م خور مگر مچھ مختلف علاقوں میں پایۓ جاتے ہیں- 66 سالہ انڈونیشین خاتون مگرمچھ کی خوراک بن گئی-تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشی جزیرے سماٹرا میں پیش آیا جہاں جمبی نامی صوبہ کے تلوک کائولی نامی گائوں میں دریا کے کنارے باغ میں جانے والی خاتون گھر واپس نہ پہنچی جس پر اس کے اہل خانہ نے خاتون کی تلاش شروع کردی ۔مقامی پولیس نے خاتون کی کشتی کے قریب سے خاتون کے ملبوسات اور دیگر اشیا برآمد کر لیں۔ مقامی افراد نے پولیس کو اس دریا میں بڑے مگرمچھ کی موجودگی کے بارے میں بتایا ۔ دریا کے کنارے سے خاتون کی لاش کی برآمدگی کے بعد مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مگرمچھ نے خاتون کا نچلا دھڑ اور دونوں ہاتھ کھا لئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس طرح کے واقعات پہلے بھی مختلف ملکوں میں پیش آتے رہے ھیں-

متعلقہ خبریں