پاکستان میں گاڑی خریدنا ایک مشکل کام لیکن ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں گاڑیاں توڑنا اک کھیل ہے -جانئے کونسا ملک ہے

پاکستان میں گاڑی خریدنا ایک مشکل کام لیکن ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں گاڑیاں توڑنا اک کھیل ہے -جانئے کونسا ملک ہے

پاکستان میں گاڑی خریدنا ایک مشکل کام لیکن ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں گاڑیاں ... 16 مئی 2018 (18:29) 6:29 PM, May 16, 2018

گریون ہرسٹ ( ویب ڈیسک) پاکستان میں گاڑی خریدنا ہر آدمی کے بس کی با ت نہیں اور اگر گاڑی خرید بھی لی جائے تو اسکا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھا جاتا ہے-لیکن کنیڈا میں گاڑیاں توڑنا اک کھیل ہے- کینیڈا میں گاڑیوں کے درمیان سالانہ زور آزمائی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، ڈرائیورز ایک دوسرے کی گاڑیاں توڑنے میں مصروف رہے۔ کینیڈا کے قصبے گریون ہرسٹ میں گاڑیوں کے درمیان زور آزمائی کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں آس پاس کے دیگر گاؤں سے بھی ماہر ڈرائیورز کی بڑی تعداد نے اپنی گاڑیوں کے ساتھ شرکت کی۔

مقابلے میں شریک درجنوں ڈرائیورز نے برف پر اپنی گاڑیوں کے ذریعے زور آزمائی کی جبکہ اس دوران کئی کمزور گاڑیاں ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہوئیں۔ اس دلچسپ مقابلے میں اپنی مہارت کے ذریعے ججز اور شرکا کو متاثر کرنے والے ڈرائیورز فاتح قرار پائے

متعلقہ خبریں