عربی پراٹھا

عربی پراٹھا

عربی پراٹھا 16 مئی 2018 (18:15) 6:15 PM, May 16, 2018

عربی پراٹھا

اجزاء

:ڈو کے لئے

میدہ ڈیڑھ کپ

آٹا آدھا کپ

نمک آدھا چائے کا چمچ

چینی ایک چائے کا چمچ

گھی تلنے کے لیے

:فلنگ کے لئے

قیمہ آدھا کلو

(پیاز ایک کپ (کٹی ہوئی

(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی

نمک حسب ضرورت

ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ

(ہری مرچ چار عدد (کٹی ہوئی

(ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا

(پودینہ دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا

(ہری پیاز آدھا کپ (کٹی ہوئی

(ٹماٹر ایک عدد (کٹا ہوا

انڈے دو سے تین عدد

گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

ترکيب

قیمے کو پیاز، پسی لال

مرچ، نمک اور ادرک لہسن

کا پیسٹ کے ساتھ اُبال

لیں، یہاں تک کہ پانی

بالکل خشک ہو جائے۔

اب اس میں ہری

مرچ، پودینہ، ہرا

دھنیا، ہری پیاز اور

ٹماٹر شامل کرکے

ایک طرف رکھ دیں۔

ڈو کے لیے: میدہ، آٹا، نمک

اور چینی کو ملا کر گوندھیں

اور اس کے چھوٹے چھوٹے

پیڑے بناکر پلیٹ کے

برابر رول کر لیں۔

پھر اس پر گھی پھیلا کر

میدہ چھڑکیں اور دوبارہ

کاٹ کر پیڑا بنائیں۔

اب اسے ڈنر پلیٹ کے

سائز جتنا بیل لیں اور

اس پر تیار فلنگ ڈال کر

گرم مصالحہ اور پھینٹا ہوا

انڈا اوپر سے ڈال کر

دوسری بیلی ہوئی روٹی

سے کور کر لیں۔

پھر اسے چوکور بیل

کر شیلو فرائی کر لیں۔

متعلقہ خبریں