بھارت سری لنکا کے آگے بے بس،بدترین شکست سے دوچار

بھارت سری لنکا کے آگے بے بس،بدترین شکست سے دوچار

بھارت سری لنکا کے آگے بے بس،بدترین شکست سے دوچار 16 مئی 2018 (17:45) 5:45 PM, May 16, 2018

کولمبو(ویب یسک) سری لنکا نے بھارت کو پہلے ہی میچ میں عبرتناک شکست دیدی۔ سری لنکا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے ۔ سری لنکا نے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف دیا جسے سری لنکا نے 18 ویں اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔ سری لنکا کی جانب سے پریرا 66 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ اوپننگ پر آئے گوناتھلکا 19 ، مینڈس 11 ، چندی مال 14 ، تھرنگا 17 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ اس سے قبل بھارت نے مقرررہ 20 اوورز میں پانچ کٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے جس میں اوپننگ پر آئے روہت شرما بغیر کھاتہ کھولے ہی پولین لوٹ گئے تاہم دوسرے نمبر پر آنے والے شیکھر دھون نے انتہائی شاندار بلے بازی مظاہرہ کرتے ہوئے 90 رنز کی اننگ کھیلی لیکن ٹیم کو جیت دلوانے میں ان کی دھوان دارانہ اننگز کسی کام نہ آئی ان کے علاوہ پانڈے نے 37 رنز بنائے ۔ سری لنکا نے بھارت کی طرف سے دیا گیااب تک کاسب سے بڑا ہدف عبور کیا ہے.اس کے علاوہ بھارت کو سری لنکا کیخلاف مسلسل سات ٹی 20 جیتنے کے بعد شکست ہوئی ہے سری لنکا نے بھارت کیخلاف آخری ٹی 20 میچ فروری 2016 میں جیتا تھا

متعلقہ خبریں